سیاسی جماعتوں نے اہم قانون سازی میں بردباری کا مظاہرہ کیا۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous denies wheat crisis, says commodities available at cheap prices
Firdous denies wheat crisis, says commodities available at cheap prices

اسلام آباد:  وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آرمی ایکٹ ترامیم کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اہم قانون سازی میں بردباری کا مظاہرہ کیا۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک دوسرے پر تنقید اور اختلافِ رائے جمہوری روایت ہے، تاہم وقت آنے پر قومی مفاد کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی سلامتی کی بات پر تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئیں، پیپلز پارٹی نے بھی تجاویز واپس لیں جو ان کی حب الوطنی کا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے بیانیے کو قومی مفاد پر نچھاور کردیا۔ احتساب ملک و قوم کی ضرورت اور قومی مفاد کے لیے ضروری ہے۔ بے گناہوں کو چاہئے کہ احتساب سے خوفزدہ نہ ہوں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک میں آنے والے سیاسی استحکام کا فائدہ معیشت کو بھی پہنچ سکتا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان قومی اداروں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔ آج مخالفین کے پراپیگنڈے کو اسمبلی نے دفن کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ آئینی و قانونی طریقہ کار کے تحت اپنے فرائض انجام دے۔ ملکی ضرورت کے تحت سیاسی قیادت سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن سکتی ہے۔ حکومت قومی مفاد میں دی گئی اپوزیشن تجاویز پر اعتراض نہیں کرتی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی مفادات کے لیے سب ایک ہیں، امید ہے آرمی ایکٹ بل پارلیمان سے بھی منظور ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی دفاع سے متفقہ منظوری قومی مفادات کے لیے سب کے ایک ہونے کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی ایکٹ کی پارلیمان سے منظوری کی امید ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts