سیاسی یتیموں کی خواہش ہے کہ عدم استحکام پیدا ہو، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی یتیموں کی خواہش ہے کہ عدم استحکام پیدا ہو، مریم اورنگزیب
سیاسی یتیموں کی خواہش ہے کہ عدم استحکام پیدا ہو، مریم اورنگزیب

لندن: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہے، سیاسی یتیموں کی خواہش ہے کہ عدم استحکام پیدا ہو، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔

مریم اورنگزیب نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کوشش کر رہے ہیں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے اور اس وقت حکومت کا تمام فوکس سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی دھونس اور دھمکی سے انتخابات پہلے یا بعد میں نہیں ہونگے، عام انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے۔نہ اُس سے پہلے نہ بعد میں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام وہ کر رہے ہیں جو سیاسی یتیم ہیں جبکہ عدم استحکام پھیلانے والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، وہ چاہتے ہیں اقتدار نہیں ہے تو خدا ناخواستہ ملک کو آگ لگا دیں۔سندھ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:خیرپور، سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے 5بچوں سمیت 6جاں بحق

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو لوگ حقیقی آزادی کی بات کر رہے ہیں وہ ان کی اپنی انا اور تکبر ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج غیر متوقع ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، ان کے پاس کے پی کے اور پنجاب کے وسائل ہیں انہیں استعمال کر رہے ہیں۔

Related Posts