پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سپہ سالار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سپہ سالار
پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سپہ سالار

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزی کہا گیا ہے کہ دونوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوی باجوہ نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

مزید پڑھیں:سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

پولینڈ کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Related Posts