کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anti-Polio Campaign
Anti-Polio Campaign

اسلام آباد :پولیو وائرس نے پھر سے ملک میں پنجے گاڑ دیئے،چاروں صوبوں میں پھیلنے لگا، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پولیو کی تصدیق کیلئے گٹروں سے نمونے 11 تا 17 اکتوبر لئے گئے تھے، لاہور کے چار، راولپنڈی کے دو مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ،گلشن راوی،آؤٹ فال سٹیشن ایچ، جی، ایف کے گٹرز میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

مزید پڑھیں :نیا کیس رپورٹ، رواں برس کے دوران ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 77 ہوگئی

پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ،کراچی کے سہراب گوٹھ، حاجی مرید گوٹھ کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

گلشن اقبال، گڈاپ، مچھر کالونی کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی اس کے علاوہ کوئٹہ کے طائوس آباد، دادو کے مسان نالہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

Related Posts