ملک سے پولیو وائرس ختم نہ کیا جاسکا، ملک بھر سے 6 نئے کیسز رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

one more child crippled by polio in karachi

اسلام آباد: ملک سے پولیو وائرس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا جاسکا، آج پولیو کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ سے ہے۔

پولیو کے 6 رپورٹ کیے گئے کیسز میں سے 2 کا تعلق خیبر پختونخواہ جبکہ باقی 4 کیسز کا تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔ تینوں صوبوں میں 2، 2 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

رپورٹ کیے گئے 2 کیسز پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان، 2 کیسز صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو اور ضلع قمبر میں جبکہ باقی 2 کیسز صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں رپورٹ کیے گئے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر لکی مروت میں 9 ماہ کی بچی کے جسم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ بچی کا تعلق لکی مروت کی یوسی باسط خیل سے ہے۔

خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی ایک کیس رپورٹ کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر صرف 2 ماہ ہے۔ بچے کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائے گئے۔ 

 سندھ کے شہر جامشورو میں 12 سالہ بچے کے جسم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بچے کا تعلق جامشورو کی یوسی سہون 2 سے ہے۔پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں 6 ماہ کی بچی اور یوسی سخی سرور میں 1 ماہ کی بچی پولیو وائرس کا شکار ہوئی۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے 2 مزید بچوں کے اجسام میں پولیو کے مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی، صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 83 ہو گئی۔

قبل ازیں 29 دسمبر کو خیبر پختونخواہ کے بنوں ڈویژن کے شہر لکی مروت میں 2 پانچ سالہ بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے۔ ایک بچے کا تعلق لکی مروت کے علاقے اباخیل جبکہ دوسرے کا تعلق ماما خیل سے ہے۔

مزید پڑھیں:  2 مزید بچوں کے اجسام میں پولیو وائرس کی تصدیق

Related Posts