عوام کی حفاظت یہ کریں گے؟ کراچی میں پولیس اہلکار لٹ گیا، ملزمان سرکاری بائیک بھی لے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Over 10,000 street crimes reported in Karachi in two months
FILE PHOTO

کراچی: شہر قائد میں ڈاکو راج جاری ہے، ملیر میں ایک پولیس اہلکار کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، ملزمان سرکاری موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

یہ واقعہ ملیر 15 فلائی اوور کے قریب پیش آیا، جب بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد نے پولیس اہلکار کو گن پوائنٹ پر روک کر اس کی موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

کراچی پولیس کی بروقت کارروائی، چھینی گئی ویگو ایک گھنٹے میں برآمد

کراچی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملوں اور ان سے لوٹ مار کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ستمبر 2024 میں بھی ملیر کے علاقے ایم-نائن موٹروے پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے ان سے ہتھیار اور موبائل فون چھین لیے تھے۔

اس وقت پولیس اہلکار گشت پر تھے، جب ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کیا۔ اس واقعے کی ایف آئی آر زخمی سب انسپکٹر شہزاد کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کی گئی تھی۔

کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر یہ واقعات پولیس کی کارکردگی اور عوام کے تحفظ کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھا رہے ہیں۔

Related Posts