کرک میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Four of a family killed over property dispute in Daska

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات کیے گئے پولیس اہلکار کو مبینہ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کرک کے علاقے لتمبر میں پیش آیا جہاں آج 5 روزہ پولیو مہم کے دوسرے روز 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جا رہے تھے۔

انسدادِ پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل پر نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ پولیس اہلکار موقعے پر جاں بحق ہوگیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس مہم عارضی طور پر روک دی گئی جبکہ شہید پولیس اہلکار کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم گزشتہ روز سے شروع ہوئی جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل تھیں۔

 صوبہ بلوچستان میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم تمام تر 33 اضلاع میں شروع ہوگئی۔ بلوچستان میں 5 سال کی عمر تک کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی انسدادِ پولیو مہم گزشتہ روز شروع ہوئی تھی جہاں 70 لاکھ بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پئیں گے۔ پورے صوبے میں 28 ہزار ٹیمیں انسدادِ پولیو مہم میں حصہ لیں گی۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم  شروع

Related Posts