مردان میں پولیس چوکی پر دھماکہ، پولیس اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مردان میں پولیس چوکی پر دھماکہ، پولیس اہلکار جاں بحق، 5 زخمی
مردان میں پولیس چوکی پر دھماکہ، پولیس اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

مردان: خیبرپختونخوا میں مردان کے قریب جمعرات کو ایک چیک پوسٹ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق جب کہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی شدت سے چیک پوسٹ کے گیٹ اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان اللہ خان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ صبح تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ نامعلوم ”دہشت گردوں ” نے چیک پوسٹ کے گیٹ سے ملحقہ پل کے نیچے ایک آلہ نصب کیا۔ جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جب کہ تین پولیس اہلکار اور دو شہری زخمی ہوگئے۔

ایس پی آپریشنز شاہ ممتاز نے کہا کہ یہ ایک ”ریموٹ کنٹرول دھماکہ” تھا، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنا نا چاہتے تھے۔

ڈی پی او نے بعد ازاں ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور دھماکے کی جگہ کا معائنہ بھی کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ آفت زدہ، بلوچستان میں بارش اور سیلابی ریلے، اموات 39ہوگئیں

مردان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے میں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

Related Posts