گوجرانوالہ میں پولیس کی گاڑی نالے میں گر گئی، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کار سوار ملزمان نے 15سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا، پولیس کی فوری کارروائی
کار سوار ملزمان نے 15سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا، پولیس کی فوری کارروائی

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس کی گاڑی نالے میں گرنے کے باعث 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 ملزمان بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ تھانہ سبزی منڈی کی پولیس وین کے ساتھ پیش آیا جہاں چھاپہ مار کارروائی کے بعد واپسی کے دوران پولیس کی گاڑی نالے میں جاگری۔

پولیس کے مطابق بیگ پور کے قریب پیش آنے والے حادثے میں یو ٹرن لیتے وقت حادثہ پیش آیا، گاڑی تیز رفتاری کے باعث نالے میں گری تاہم زخمی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

زخمی ہونے والے افراد میں 5 پولیس اہلکار، ڈرائیور اور 2 ملزمان شامل ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنر صدرنے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے

Related Posts