پولیس پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنے لگی، سنسنی خیز انکشافات

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
ملوث اہلکار دھر لیا گیا، فوٹو ٹریبیون

لاہور پولیس نے وردی کی آڑ لے کر پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلکار اعجاز کچھ عرصہ قبل ہی کلوز لائن ہو چکا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں آئس بیچنے والا پولیس اہلکار گرفتار کرلیا گیا۔ وردی میں ملبوس اہلکار نے آئس لے کر جامعہ میں داخلے کی کوشش کی۔ اہلکار اعجاز کچھ عرصہ قبل ہی کلوز لائن ہو چکا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اہلکار اعجاز علی انوسٹی گیشن ونگ کے دفتر میں تعینات تھا۔

ترجمان فیصل کامران کا کہنا ہے کہ بہترین کارروائی پر ڈی آئی جی آپریشنز نے اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ منشیات فروشی کیخلاف انٹیلی جینس کا مضبوط نیٹ ورک بنایا ہے۔

فیصل کامران کے مطابق پولیس میں اندرونی احتساب، مسلسل نگرانی کا عمل موجود ہے، ایک مجرم پولیس اہلکار پوری فورس کی بدنامی کا باعث بنتا ہے، وردی کی آڑ میں جرم کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Related Posts