پولیس نے عامر لیاقت کا گھر سیل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس نے عامر لیاقت کا گھر سیل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا
پولیس نے عامر لیاقت کا گھر سیل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا

کراچی: پولیس نے معروف ٹیلی ویژن میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ان کے گھر کو سیل کر کے ان کا ٹیبلیٹ اور موبائل فون ضبط کر لیا ہے۔ پولیس نے خداداد کالونی میں ان کے گھر کی تلاشی لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ نے عامر لیاقت کے کمرے سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جہاں وہ بے ہوش پائے گئے، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرے گی تاکہ ان کی موت کے حقائق کا پتہ لگایا جا سکے۔

عامر لیاقت کے ڈرائیور اور گھریلو ملازمہ کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر اجازت شہر سے باہر نہ نکلیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ پولیس نے عامر لیاقت کے گھر کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ان کے بیڈ روم کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:عامر لیاقت حسین کا انتقال، دانیہ شاہ کا بیان بھی سامنے آگیا

حکام نے پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لواحقین سے اجازت لے لی گئی ہے جس کے بعد موت کی وجہ سے متعلق رپورٹ تیار کی جائے گی۔

Related Posts