راولپنڈی : اپنے گھر سے باہر کھیلتے ہوئے اچانک گم ہونے والا بچہ راولپنڈی پولیس کی اے ایس پی بینش عزیر کو ملنے کے بعد پولیس کی کوشش سے اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔
نوعمر بچہ اپنے گھر سے باہر کھیلتا ہوا گھر سے دور نکل آیا تھا اور دوران گشت اے ایس پی بینش عزیر کو مل گیا جس کے بعد خاتون اے ایس پی نے بچے کو ٹافیاں، رنگ اور کاغذات مہیا کیے تاکہ بچہ کھیلتا رہے جبکہ اس دوران فیلڈ افسران نے اس بچے کے والدین کو ڈھونڈنے کی انتھک کوشش کی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، پٹواری کی ملی بھگت، غریب محنت کش کی زمین پر قبضہ کرلیا گیا
پولیس کی کوشش سے گمشدہ بچے کے والدین مل گئے جس کے بعد اس بچے کو اس کے اہل خانہ کے خوالے کردیا گیا ہے، شہریوں کی جانب سے راولپنڈی پولیس کی کاوش کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
This little guy wandered out of home & got lost today.
ASP @beenshfatima found him on road, and while our field officers tirelessly endeavored to locate his parents… the little one was provided a few candies, colors & papers to kill some time.
He is safely back home now. 👪💐 pic.twitter.com/NsgnxkYmFH
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) July 28, 2020