کراچی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی ریٹائرڈ کرنل کے گھر میں ڈکیتی کی واردات، ایف آئی آر درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi dacoity
karachi dacoity

کراچی: شہر قائد میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں نامعلوم مسلح ملزمان پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت سے زائد کے زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود بنگلہ نمبر 16DOHS / 197 اسکول روڈ عسکری تھری کینٹ میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر ڈیڑھ کروڑروپے مالیت سے زائد کے زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ ریٹائرڈ کرنل محمد رمضان ملک کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا، ایف آئی آر کے متن میں مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ 19 جنوری کے روز سوا پانچ بجے میں اپنے گھر میں آرام کررہا تھا کہ میرے بیٹے محمد علی نے مجھے اٹھایا۔

متن کے مطابق میں نے دیکھا کہ چار سے پانچ مسلح ملزمان میرے کمرے میں اسلحہ تان کے کھڑے تھے جبکہ میرے بیٹے محمد علی کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے، انہوں نے مجھے قابو کیا اور مجھے برابر والے کمرے میں لے آئے۔

جہاں پر پہلے سے میری اہلیہ، بیٹی، داماد عتیق اور میرے ملازم جانب اور خادم حسین، میرے بیٹے کے دوست جنید اور رضا موجود تھے، جن کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور منہ پر بھی کپڑے باندھے ہوئے تھے۔

مدعی کا متن میں مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے مزید دو سے تین ساتھی نیچے بھی موجود تھے، اسی دوران ایک مسلح شخص اسلحہ تان کر ہم لوگوں پر کھڑا ہوگیا اور باقی ملزمان اہلخانہ کو یرغمال بناکر ایک گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے۔

FIR dacoity

ملزمان کے جانے کے بعد میں نے چیک کیا تو میرے کمرے کی الماری سے 10 سے 12 لاکھ روپے نقدی، میری اہلیہ کے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات، ایک کروڑ ملکی وغیر ملکی کرنسی سمیت میرے بیٹے کے کمرے سے پانچ لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی سمیت ملکی کرنسی بھی لوٹ کر لے گئے۔

متن میں مدعی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے محمد علی نے مجھے بتایا کہ میں اپنے دوستوں جنید اور رضا کے ساتھ بنگلے کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک چار سے پانچ مسلح افراد آئے اور اسلحہ کے زور پر مجھے اور میرے دوستوں کمرے میں لاکر بٹھادیا۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ایک کار میں آئے تھے، تاہم پولیس نے ریٹائرڈ کرنل محمد رمضان ملک کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 42/2020 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Posts