اسلام آباد: انصار الاسلام فورس کا پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کے معاملے پر آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا، جبکہ پولیس کی بھاری نفری اس وقت پارلیمنٹ لاجز میں پہنچ گئی اور گرفتاریاں شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے انچارج انسپکٹرحق نواز، ایس ایس جی کے لائن آفیسر سب انسپکٹر جاوید اختر کو معطل کر دیاگیا ہے، ناکہ پریڈ ایونیو کا انچارج ہیڈ کانسٹیبل سبطین حیدر، جبکہ کانسٹیبل فیصل خان، نویداور شہزاد کو بھی معطل کر دیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی انکوائری کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے صلاح الدین اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ ایم این اے جمال الدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایم پی اے لیاقت خٹک جے یو آئی (ف) میں شامل