کراچی میں فلاحی تنظیموں کے جھگڑے میں پولیس کی فائرنگ، خاتون جاں بحق ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں فلاحی تنظیموں کے جھگڑے میں پولیس کی فائرنگ، خاتون جاں بحق ہو گئی
کراچی میں فلاحی تنظیموں کے جھگڑے میں پولیس کی فائرنگ، خاتون جاں بحق ہو گئی

کراچی میں فلاحی تنظیموں کے اہلکار مستحقین میں راشن کی تقسیم کرتے ہوئے جھگڑنے لگے جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی  میں پرانی سبزی منڈی کے قریب اس وقت  پیش آیا جب 2  فلاحی اداروں کے رضا کار راشن کی تقسیم پر جھگڑ رہے تھے۔

پی آئی بی کالونی کے علاقے نشتر بستی میں دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی کراچی پولیس موقعے پر پہنچ گئی جبکہ جھگڑے کے دوران عوام کا ہجوم اکٹھا ہوچکا تھا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے پیشِ نظر عوام کو منتشر کرنے کیلئے گولی چلائی تاہم ایک گولی گھر کی بالکونی میں کھڑی ہوئی خاتون کو لگ گئی۔

صبا نامی زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کیلئے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ خاتون کے زخمی ہونے کے بعد عوام مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

مشتعل افراد نے پولیس کی موبائل پر پتھراؤ کیا اور موبائل کے شیشے توڑ ڈالے جبکہ پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود چار اہلکار حراست میں لے لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔ پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ اور علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ عینی شاہدین کے بیانات بھی لیے جائیں گے۔ 

Related Posts