پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی! کورنگی پولیس نے غیر قانونی ٹرانسپورٹ سروس کا ٹھیکہ لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police officer took contract of illegal transport service in korangi

کراچی : تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ہیڈ محرر کی زیر سرپرستی انٹرسٹی بس سروس بحال ہونے کا انکشاف، ہزاروں روپے رشوت کے عوض یومیہ 3 بسیں روانہ ہورہی ہیں۔

گزشتہ دنوں وڑائچ کوچ کی روانگی کاایم ایم نیوز ٹی وی نے انکشاف کیا تھا اوراب بالاگجر کوچ کورنگی صنعتی علاقہ سے مسافروں کو لیکر اندرون ملک روانہ کی جا رہی ہے،اس سارے کھیل میں بدنام زمانہ ہیڈ محرر تھانہ کورنگی صنعتی علاقہ گل ولی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا اس تمام کارروائی سے لاعلم ہیں اور گل ولی نے بالا ہی بالا گجر کوچ سروس کی مسافروں سے بھری بس کی روانگی کا ٹھیکہ لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تھانہ سے چند قدم کی دوری پر بالا گجر کوچ سروس کی بس کو ہیڈ محرر نےقبضے میں لینے کے بعد تھوڑی دیر بعد مبینہ طور پر 15ہزار روپے میں مک مکا کر لیا۔

ایس ایچ او کی مداخلت پر پیسے واپس کرنے کے بعد ہیڈو محرر نے 15 ہزار روپے واپس کردیئے اوربس اسٹینڈ کے منشی طارق اور پسنجروں کو چھوڑ دیا تاہم بعد ازاں خفیہ طور پر معاملات طے کرلیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ محرر گل ولی کورنگی صنعتی علاقہ کے مختلف علاقوں سے مسافروں کو روانہ کروانے کے عوض مبینہ طور پر فی بس 10 ہزار روپے وصول کر رہا ہے اور یومیہ 3 بسیں روانہ کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: وڑائچ کوچ نے کراچی سے پنجاب بس سروس شروع کردی، 4 گنا زیادہ کرائے وصول

کراچی کی مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے سندھ حکومت ، آئی جی سندھ ، ایس ایس پی کورنگی سے مطالبہ کہا ہے کہ مسافر بسوں کی روانگی پر تھانہ ابراہیم حیدری، تھانہ ڈیفنس اور تھانہ کورنگی صنعتی علاقہ کے کرپٹ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Related Posts