معمولی تنازع پر پولیس اہلکار نے نوجوان مار دیا، فوٹیجز وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساہیوال میں پولیس اہلکارنے معمولی تنازع پر شہری کو سرعام گولیاں مار کر  قتل کردیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار کو مقتول سے جھگڑتے اور گولیاں مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کانسٹیبل بلال عرف بالی تھانہ غلہ منڈی میں تعینات ہے اور آئی جی پنجاب نے شہری کے قتل میں ملوث اہلکار کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں، ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

Related Posts