ماڑی پور ہاکس بے روڈ پرپولیس افسر فائرنگ سے زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

police officer injured in a firing incident on Hawks Bay Road

کراچی :ماڑی پورہاکس بے روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کاریڈر زخمی ،سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھیپاذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہو نے والے شخص کی شناخت ادریس ولداللہ بخش کے نام سے ہوئی، عمر57سال ہے،زخمی شخص پولیس انسپکٹر ہے اورڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کاریڈر بتایا جاتا ہے۔

انسپکٹر ادریس کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی معلومات لینا شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچ کالونی پولیس کی کارروائی ،ایک ڈکیت گرفتار، مقدمہ درج

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند روز کے دوران پولیس پر حملوں میں تیزی آئی ہے جبکہ چند روز قبل گلستان جوہر میں ایک پولیس افسر ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران جاں بحق بھی ہوگیا تھا۔

Related Posts