فرض کی ادائیگی کیلئے جان دینے والے پولیس کے شہداء کا قومی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرض کی ادائیگی کیلئے جان دینے والے پولیس کے شہداء کا قومی دن آج منایا جارہا ہے
فرض کی ادائیگی کیلئے جان دینے والے پولیس کے شہداء کا قومی دن آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان بھر میں فرض کی ادائیگی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرم کے خلاف علمِ جہاد بلند کرنے کیلئے جان دینے والے محکمۂ پولیس کے شہداء کا قومی دن آج منایا جارہا ہے۔

وطنِ عزیز پاکستان میں پولیس اسٹیشنز کی تعداد ہزاروں میں ہے تاہم ملک کی آبادی 22 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جہاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور محکمۂ پولیس مجرموں کے خلاف وطن کی حفاظت کیلئے دن رات کام میں مصروف ہے۔

ایک طرف پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے سرحد پر اور دہشت گردوں کے خلاف برسرِ پیکار ہے جبکہ دوسری جانب پولیس اندرونی خطرات اور جرائم کا مقابلہ کرتی ہے جس کے دوران پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادتیں ہوتی ہیں جن کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں عزت اور احترام پایا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ شہدائے پولیس کے موقعے پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ان عظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بہادر سپوت وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ 

پیغام میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس نے انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آج 4 اگست کو یومِ شہدائے پولیس کے موقعے پر تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی ٹیم پر منشیات فروشوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید،

Related Posts