سند ھ میں شام 6بجے کے بعد پولیس کی لاٹری کھل جاتی ہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدم اعتماد کی تحریک لٹیروں کیلئے سیاسی خودکشی ثابت ہوگی،حلیم عادل شیخ
عدم اعتماد کی تحریک لٹیروں کیلئے سیاسی خودکشی ثابت ہوگی،حلیم عادل شیخ

کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل پر میری وزیر اعظم صاحب سے بھی بات ہوئی ہے، اب کوئی ہمارے تاجر پر ہاتھ اٹھائے گا تو اس کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔

حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان نے کراچی میں تاجروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تاجروں کے ٹیکس سے پورا ملک چل رہا ہے اور کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شام 6 بجے کے بعد پولیس کی لاٹری کھل جاتی ہے، سندھ حکومت سخت فیصلہ کرتی ہے تو این سی او سی پر ڈال دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرضی کا فیصلہ کرنا ہو تو پھر سندھ حکومت این سی او سی کی بھی نہیں سنتی۔

یہ چاہتے ہیں یہاں سے ریونیو کم ہو اور ملک کی معیشت خراب ہو۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تاجروں سے کروڑوں روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے، یہ جرمانہ بلاول ہاوس جاتا ہے یا کہیں اور اس کی تحقیقات کروائی جائیں۔

دوسری جانب خرم شیر زمان نے کہا کہ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ این سی او سی کے فیصلے نافذ کیے جائیں، سندھ حکومت ریاست میں ریاست قائم نہ کرے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ رات آٹھ بجے تک کاروبار چلنے دیا جائے جبکہ ہم ہفتے میں ایک دن چھٹی کا مطالبہ بھی اسد عمر کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو تباہ کرکے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

Related Posts