لاہور میں باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنے والے 2 ڈکیت بھائی ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جی این این)

پنجاب پولیس نے لاہور میں باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنے والے 2 ڈکیت بھائی ہلاک کردئیے ہیں۔ ملزمان نے لڑکی کے قتل سے قبل ایک نوجوان پر بھی فائرنگ کی جو جاں بحق ہوگیا تھا۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں باپ کے سامنے جواں سال بیٹی کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گئے۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ٹوپی گینگ کے 2 ڈاکو بھائیوں نے 2 گھرانوں کو اجاڑ دیا۔

ہفتے کے روز ہونے والی ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے جس لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، اس کی عید کے بعد شادی تھی جو جہیز کا سامان خرید کر واپس آتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئی۔ اس سے کچھ ہی دیر قبل ملزمان نے ایک نوجوان کو تکرار پر قتل کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکو آپس میں بھائی تھے، اتوار کی رات کو شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کا تعلق شاہدرہ میں سرگرم ڈکیتوں کے ٹوپی گینگ سے تھا۔

آج سے 4روز قبل ٹوپی گینگ نے ایک پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرکے سرکاری رائفل ہتھیائی جبکہ دوسرے کو فائرنگ سے شہید کردیا۔ گزشتہ چند روز میں ٹوپی گینگ نے ڈکیتی کے دوران 5افراد کو قتل جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔ ملزمان کی ہلاکت سے جرائم میں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts