کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار ناکے لگا کر شہریوں کو تنگ کرنے لگے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار ناکے لگا کر شہریوں کو تنگ کرنے لگے
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار ناکے لگا کر شہریوں کو تنگ کرنے لگے

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ناکے لگا کر شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا۔ خاص طور پر ڈیفنس تھانے کی حدود میں گولڈ مارک سے کے پی ٹی برج قیوم آباد اور سر سید ہسپتال سے خیابانِ اتحاد قصرِ شیریں تک پولیس اہلکار دیہاڑی دار مزدوروں کو تنگ کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اور نئی سفید سوزوکی پک اپ پر سوار پولیس اہلکاروں نے ناکے لگا کر شہریوں کو تنگ کرنے کا مذموم دھندہ شروع کررکھا ہے۔ مبینہ طور پر ماوا گٹکا کیس میں بند کرنے کی دھمکی دے کر محنت مزدوری کیلئے جانے والے دیہاڑی داروں کو تنگ کیا جاتا ہے۔ ایک متاثرہ شہری نے شکایت کی کہ جامہ تلاشی کے بہانے قیمتی اشیاء سے محروم کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعہ کراچی میں دہشت گردی، خودکش بمبار شاری بلوچ کون تھی؟

عوام کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار شہریوں کے مال پر مبینہ نظر رکھنے لگے۔ موٹر سائیکلز پر سوار پولیس اہلکار سفر کے دوران سڑک کے درمیان میں کسی بھی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے فرد کو گاڑی سائیڈ پر لگانے کا حکم دے دیتے ہیں۔ متاثرین نے شکایت کی کہ جامہ تلاشی کے بعد مختلف حیلوں بہانوں سے ہراساں کرکے پیسوں کا تقاضا کیا جاتا ہے۔

،متاثرین نے مزید شکایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران نمازِ فجر کے بعد ڈیفنس تھانے کے گیٹ کے سامنے سفید سوزوکی پر سوار اہلکار فونکس سکیورٹی دفتر کے قریب ناکہ لگا کر کام پر جانے والوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کر رہے ہیں۔ صبح کام پر نکلنے اور شام کو کام سے واپس آنے والے افراد ڈیفنس تھانے کے اہلکاروں کے نشانے پر آگئے۔ متاثرہ افراد نے پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Related Posts