تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان پولیس مقابلہ، 3ڈکیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ، 3ڈکیت گرفتار
تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ، 3ڈکیت گرفتار

کراچی: تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان پولیس مقابلہ،زخمی حالت میں تین ڈکیت گرفتار،دوران ڈکیتی چھینا ہوا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈوکے احکامات پر تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس پارٹی سرکاری موبائل میں حسب معمول کے علاقہ گشت انسداد جرائم میں مصروف تھی کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ 4. ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں۔

اطلاع ملنے کے بعد  پولیس فوری  پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی کودیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جبکہ جوابی فائرنگ میں 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

زخمی ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کیا گیا اور ڈاکوؤں سے دوران ڈکیتی شہریوں سے چھیناہوا سامان،موبائل فون، پرس وغیرہ کو پولیس نے تحویل میں لیتے ہوئے ضابطے کے مطابق کارروائی کا عمل شروع کردیاگیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہناہے کہ گرفتار ملزمان کی مدد سے فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Related Posts