سیاستدان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نےگھر سے مختلف اشیا تحویل میں لے لیں اور فرانزک رپورٹ کے لیے لیبارٹری بھیجوا دیں۔
تفتیشی حکام کے نے بتایا کہ عامر لیاقت حسین کے گھر سے لیے جانے والے سيمپل ليبارٹری بھجوا ديئے گئے ہیں، عامرلیاقت کے باتھ روم سے ان کا بلغم کا سیمپل حاصل کیا گیا ہے، ان کے زیرِاستعمال گلاس سے ڈی این اے سیمپل لئے گئے ہیں، سيمپل کی رپورٹ 15 روز ميں موصول ہوجائے گی۔
دو روز قبل عامر لیاقت کی اچانک موت کے بعد پولیس نے عامر لیاقت کے گھر کو سیل کردیا تھا اور ان کا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور ٹیبلیٹ تحویل میں لے لیا تھا جنہیں تحقیقات کے لیے لیبارٹری بھیجوا دیا گیا۔