ون فائیو پر قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ون فائیو پر قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا
ون فائیو پر قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی:مددگار 15 پر بار بار قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ون فائیو مددگار پر بار بار قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والا آخر کارپولیس کے ہتھے چڑھ گیا،ملزم کے خلاف سکھن تھانے میں ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

کراچی کے علاقے لیبر اسکوائر بھینس کالونی میں قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم نور مصطفی ولد خدا بخش نے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے دو بار جھوٹی کالیں کر کے موبائل فون بند کر دیا تھا۔

نور مصطفی نے اعتراف کیا کہ اس نے 15 روز قبل ون فائیو پر فون کیا اور کہا کہ یہاں 2 لاشیں پڑی ہوئی ہیں، اور اطلاع دینے کے بعد میں نے اپنا فون بند کر دیا۔

ملزم کے مطابق 2 روز کے بعد اس نے پھر ون فائیو مددگار پر فون کیااور کہا ایک شخص نے بیوی کو قتل کر دیا ہے، اس کے بعد پھر میں نے اپنا فون بند کر دیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق جھوٹی اطلاع پر جب پولیس ٹیم بھینس کالونی پہنچی، تو لوگوں نے بتایا کہ ایسی تو کوئی واردات نہیں ہوئی ہے، اس شخص نے اس سے قبل بھی جھوٹی اطلاع دی تھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم بار بار رند گوٹھ میں لاشیں پڑی ہونے کی جھوٹی اطلاع دیتا تھا، پولیس اور ریسکیو کی جانب سے تلاش کرنے پر اطلاع جھوٹی نکلتی، ملزم کے عمل سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

مزید پڑھیں:بورے والا میں خاتون کرکٹر کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کا واقعہ

ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، دوسری طرف ملزم نور نے غلطی کے اعتراف کے بعد معافی طلب کر لی ہے، ملزم نے بیان میں کہا مجھے معاف کر دیا جائے۔

Related Posts