کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،6دہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi police detained the citizen for 5 days and named him in a false case

کراچی:شہر قائد میں پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کالعدم بی آر اے ایس کے 6 دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم بی آر اے ایس کے 6 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں،یہ ہی کالعدم تنظیم پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار 6 ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی کی حمایت یافتہ کالعدم علیحدگی پسند تنظیم براس سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان میں شیر خان، کریم بخش عرف بگل، دلشاد، موران خان عرف مولو، درخان اور ناری اور امیر بخش عرف نری شامل ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کہا کہ ملزمان کے قبضے سے آوان لانچر، 5 دستی بم، 6 آوان بم، تین کلاشنکوف، ایک ہزار گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ چھاپے کے دوران تین نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے۔

فداحسین جانوری نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے کراچی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے، جبکہ ملزمان بلوچستان کے علاقوں میں آرمی فرنٹیئر کانسٹیبلری اور لیویز کے قافلوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹوں اور گاڑیوں پر بھی حملے کرتے رہے، جبکہ براس تنظیم کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی حمایت حاصل ہے اور وہی ان کی تربیت اور فنڈنگ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کا مضبوط نیٹ ورک افغانستان سے چلایا جا رہا ہے۔فدا حسین جانوری نے بتایا کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا،حملے میں ملوث دہشت گرد بھارتی ایجنسی را سے تربیت یافتہ تھے،گرفتار دہشت گردوں کو بھی را نے تربیت دے رکھی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہاکہ بھارتی ایجنسی را دہشت گردی کے منصوبے بنا رہی ہے،سیکیورٹی اداروں اور پولیس کو ٹارگٹ کرنا ان کا منصوبہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے آوان بم،بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔فدا حسین نے کہا کہ کالعدم بی آر اے ایس کا نیٹ ورک افغانستان سے بھی چلایا جا رہا ہے،گروہ بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے،دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر کل گرفتار کیا گیا۔

Related Posts