کراچی میں پولیس کی فائرنگ کے باعث 1 معصوم شہری جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five people lost their lives in different accidents in Karachi

کراچی میں پولیس کی بوکھلاہٹ نے ایک معصوم شہری کی جان لے لی ہے جبکہ یہ فائرنگ مبینہ طور پر مددگار 15 کے اہلکاروں کی طرف سے کی گئی۔فائرنگ کے باعث 1 شخص زخمی بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر پیش آیا جہاں ٹیکنو سٹی کے قریب مددگار ون فائیو کے اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد پولیس اہلکار میت اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مقامی دکانداروں نے فائرنگ کے واقعے کے بعد کاروبار بند کردیا، پولیس حکام کے مطابق دو گروہوں کے درمیان لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس پر علاقے سے گزرنے والے مددگار 15 کے اہلکار سمجھے کہ لوٹ مار کی واردات ہو رہی ہے جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کرکے 1 شخص کی جان لینے اور 1 کو زخمی کرنے والے اہلکار میٹھا در تھانے میں تعینات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملوث اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بوکھلاہٹ کے باعث فائرنگ کے واقعے کو پولیس نے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش بھی کی تاہم عینی شاہدین اور دکانداروں نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔

شہریوں نے علاقہ پولیس کو واضح طور پر بتایا کہ یہ مددگار 15 کے اہلکاروں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ذرائع کے مطابق علاقہ پولیس نے اعلیٰ حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ جس پر واقعے کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واقعے کے ذمہ دار مددگار 15 کے اہلکاروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جنہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں:  لڑکی کو بے لباس کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی

Related Posts