کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران افسوس ناک واقع پیش آیا، جس میں فائرنگ کے باعث راہگیر خاتون زخمی ہوئی جبکہ ان کی گود میں موجود 9ماہ کی بچی گولی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر 24 سالہ خاتون حنا راشد شدید زخمی ہوئیں جبکہ ان کے گود میں موجود ان کی 9 ماہ کی بچی انابیہ راشد اپنی زندگی کی بازی ہار گئی۔
مزید پڑھیں:اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
زخمی ہونے والی دونوں ماہ اور بیٹی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی۔