وفاقی دارالحکومت میں پولیس لاک ڈاؤن کی پابندی کروانے میں بری طرح ناکام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارلحکومت میں پولیس لاک ڈاؤن کی پابندی کروانے میں بری طرح ناکام
وفاقی دارلحکومت میں پولیس لاک ڈاؤن کی پابندی کروانے میں بری طرح ناکام

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی وباء میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مختلف تھانوں کی حدودمیں کوروناوائرس سے متعلق کیس بھی رپورٹ ہوئے۔پولیس لاک ڈاؤن کی پابندی کروانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور انتظامیہ لاک ڈاؤن کی آڑ میں مال بناؤ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں۔لاک ڈاؤن صر ف موٹر سائیکل ڈبل سواری کی حد تک محدود ہو گیا۔

تھانہ کھنہ کی حدود میں لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے،مقامی تھانے کی پو لیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے ریڑ ھی بانو نے اسٹال سجا رکھے ہیں۔

کورونا وائرس کی وباء ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاون دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا جو صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہو کر رہ گیا۔مقامی تھانہ کھنہ کی پو لیس کی موجود گی ہو نے کے باوجود کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے کھنہ کے علاقہ میں پولیس اور انتظامیہ کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔

Related Posts