کراچی، حیدری پریمیئر کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہراہ نور جہاں پر پولیس اور ڈکیتوں میں فائرنگ کا تبادلہ،2ڈاکو ہلاک
شاہراہ نور جہاں پر پولیس اور ڈکیتوں میں فائرنگ کا تبادلہ،2ڈاکو ہلاک

کراچی میں حیدری پریمیئر کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت حیدری پریمیئر کالج کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے اور زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن سے تفتیش کی جائے گی۔ واقعے کا مقدمہ جلد درج کیا جائے گا۔ 

قبل ازیں کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ طور پر پولیس مقابلہ ہوا جس کے بعد پولیس نے 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

 یہ واقعہ 6 روز قبل شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے در محمد گوٹھ میں ڈبل روڈ کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے جواب میں پولیس کی طرف سے بھی فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔مجموعی طور پر 3ڈاکوگرفتار ہوئے۔

مزید پڑھیں: مبینہ پولیس مقابلہ،2زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار

اسی روز 8 جولائی کو ایک اور واقعے میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع نیازی کالونی میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے ضلع شرقی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے بعد 1 ڈاکو فرارہوگیا جبکہ پولیس نے دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

آج سے 7روز قبل یہ واقعہ تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیاں روڈ پر سیمنٹ فیکٹری کے قریب پیش آیا جہاں 2 ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واردات کی نیت سے مشتبہ حالت میں جا رہے تھے۔ پولیس نے انہیں چیکنگ کیلئے رکنے کا اشارہ کیا۔

ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس کی طرف سے بھی فائرنگ ہوئی۔ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کا دوسرا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلا۔

مزید پڑھیں: ضلع شرقی میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو فرار، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

 

Related Posts