واہ کینٹ میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، تیسرا فرار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈاکو پولیس افسر سے 8 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے
کراچی میں ڈاکو پولیس افسر سے 8 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے

واہ کینٹ میں پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ تیسرا فرار ہو گیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بجاڑ گاؤں کے قریب ڈاکوؤں سے فائرنگ کےتبادلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جنہوں نے رات کے وقت لب ٹھٹھو کے علاقے میں ایزی پیسہ شاپ میں ڈکیتی کی تھی۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک دکاندار کو زخمی بھی کردیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی اور زخمی دکاندار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ناکہ بندی کرکے علاقے میں ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کو بجاڑ گاؤں کے قریب اپنے نزدیک آتا دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔ بعد ازاں 2 ڈاکو گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

ملزمان کا تیسرا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا موقعے سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے ڈاکو کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو گرفتار، دوسرا فرار، 3 موبائل فونز برآمد

Related Posts