راولپنڈی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے جس کے بعد نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں پیش آیا جبکہ مذکورہ ڈاکو کچھ ہی دیر قبل اسلام آباد میں ایک شہری سے بینک کے باہر نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے موقعے سے لاکھوں روپے نقد رقم، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔ قبل ازیں ڈھوک نجو کے علاقے میں محافظ اسکواڈ نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 ڈاکو زخمی ہوا جو جانبر نہ ہوسکا جبکہ پولیس کی بھاری نفری اس دوران موقعۂ واردات پر موجود رہی۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ایس پی اور سی پی او راولپنڈی نے کارروائی پر جوانوں کو شاباش دی۔
تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی پولیس پر فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک۔
ڈاکو کچھ دیر قبل اسلام آباد کے علاقہ میں شہری سے بینک کے باہر نقدی چھین کر فرار ہوۓ تھے۔ موقعہ سے لاکھوں روپے، پسٹل اور ایمونیشن برآمد۔@Rporwp @OfficialDPRPP @ahsanpsp @ICT_Police pic.twitter.com/TeiBvWNf5f
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) July 20, 2020
یہ بھی پڑھیں: شہری نے 1 ڈاکو ماردیا، دوسرا گرفتار، تیسرا فرار