کراچی، ملیر15 کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو مارے گئے، 1 گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خمیسہ گوٹھ جرائم کی آماجگاہ بن گیا، 35 رکنی گینگ پولیس سرپرستی میں سرعام منشیات اور گٹکا فروخت کرنے لگا
خمیسہ گوٹھ جرائم کی آماجگاہ بن گیا، 35 رکنی گینگ پولیس سرپرستی میں سرعام منشیات اور گٹکا فروخت کرنے لگا

کراچی کے علاقے ملیر 15 کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملیر 15 کے قریب ڈاکوؤں کی گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے روکا، تاہم مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو طبی امدادمہیا کی جارہی ہے۔ گرفتار ملزم سے تمام تر وارداتوں پر تفتیش کی جائے گی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملیر پولیس کے مطابق ملزمان کو تلاشی لینے کیلئے روکا گیا تھا، لیکن انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی، فرار ہوتے ہوئے ملزمان جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے۔ مسلح ڈاکو دن دہاڑے شہریوں سے نقد رقم، زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں، پولیس جرائم کی بیخ کنی میں ناکام نظر آتی ہے۔

ڈاکوؤں کے قبضے سے 3 پستول اور ایک کلاشنکوف برآمد کر لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جس کے دوران  اہم انکشافات کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے جرائم کی روک تھام کے لیے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔

گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران کراچی کے مشرقی ضلع، مغربی ضلع اور شمالی ضلع کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1006 سے زائد ملزمان گرفتار ہوئے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں انسدادِ منشیات مہم کے دوران بھاری مالیت کی 199 کلو 545 گرام چرس، 1 کلو 186 گرام آئس و کرسٹل اور 626 گرام ہیروئن برآمد کی۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس نے 7 روز کی انسداد جرائم رپورٹ جاری کردی

Related Posts