راولپنڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
راولپنڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

راولپنڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد کے مطابق ملزم نے اپنے گھر میں بچی کے ساتھ زیادتی کی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی رتہ امرال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جبکہ واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او رتہ امرال کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محمد منیر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے متاثرہ بچی کو طبی امداد اور میڈیکل کے حصول کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ایس پی راول رائے کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابلِ برداشت ہے۔ منیر نامی ملزم کا جرم ثابت ہونے کے بعد قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ 

Related Posts