شیخوپورہ: پولیس نے 4 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزم کو 4 گھنٹے میں گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخوپورہ: پولیس نے 4 سالہ کمسن بچے سے بدفعلی پر ملزم کو 4 گھنٹے میں گرفتار کر لیا

لاہور: فیروزوالا پولیس نے 4 سالہ کمسن بچے سے بدفعلی پر ملزم کو 4 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ہے، واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروز والا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں 4 سال کا بچہ موسیٰ اپنی گلی میں کھیل رہا تھا کہ عاقب نامی نوجوان ملزم بچے کو ٹائلوں کے گودام میں لے گیا۔

ملزم نے بچے کو درندگی کا نشانہ بنایا جس کے رونے کی آواز سن کر محلے دار اکٹھے ہو کر گودام جا پہنچے۔ ملزم عاقب بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

چار سالہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ کے نوٹس لینے پر فیروز والا ایس ایچ او فیکٹری ایریا افضل ڈوگر اور سب انسپکٹر نے کارروائی کی۔

پولیس نے ملزم عاقب کو 4 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ موسیٰ نامی 4 سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنانے پر ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بینک سے 5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والوں کو سیکورٹی ملے گی

Related Posts