عامر لیاقت پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا
عامر لیاقت پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

لاہور پولیس نے عامر لیاقت کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر خاتون کو اپنے ساتھ ناجائز مراسم کیلئے غیر قانونی دباؤ ڈال رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے گزشتہ روز عامر لیاقت نامی ملزم کو ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پنجاب پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کی۔ 

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔(فوٹو: 24 نیوز)

جمعے کے روز اس حوالے سے ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کہا کہ پولیس عامر لیاقت جیسے ہراسگی کے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔

ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور نے کہا کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے عامر لیاقت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ قانون کی پاسداری ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم عامر لیاقت خاتون کو گزشتہ 3 سے 4 دن سے ہراساں کر رہا تھا۔ ماڈل ٹاؤن کے ایس ایچ او رانا نعیم اللہ اور ان کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد گرفتار، دستی بم برآمد

Related Posts