کراچی پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، بدنامِ زمانہ گٹکا ڈیلر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز افسران ایف ائی اے کے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج

کراچی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ گٹکا ڈیلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے  بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر قلندری بریانی کے قریب کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران بدنامِ زمانہ گٹکا ڈیلر ابرار کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 56 کٹے برآمد ہوئے جن میں 80فیصد چھالیہ جبکہ 20فیصد تمباکو تھا۔

گٹکا بیچنے والوں پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کافیصلہ

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے برآمد کیے گئے مزید ایک کٹے کا کل وزن 12 کلوگرام ہے جس سے مجموعی وزن 600 کلوگرام معلوم ہوا۔ کامیاب کارروائی کے بعد گھناؤنے کاروبار میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

بلوچ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈیلر ابرار کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ ملزم سے گٹکا فروشی میں شریک دیگر ملزمان کے متعلق تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گٹکا بیچنے والوں پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹاسک فورس اور اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کی اہم بیٹھک میں اہم فیصلے کرلئے گئے۔

آج سے 5 ماہ قبل سندھ بھر کے کینسر وارڈ کے  23 مریضوں کومافیا کیخلاف مدعی بناکر مقدمات درج کرلیے گئے۔ سندھ پولیس نے گٹکا مافیاکیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Related Posts