کراچی، موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 3گرفتار، 2بائیکس، چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ فیصل کالونی پولیس کی ملیر ندی کے نزدیک کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار
شاہ فیصل کالونی پولیس کی ملیر ندی کے نزدیک کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب شخص سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 2 بائیکس اور چرس برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم سالار گوپانگ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی 2 موٹر سائیکلز اور 1 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان میں سالار گوپانگ عرف جان محمد کے ساتھ شیرا دین اور قاسم شامل ہیں۔

تینوں ملزمان عادی جرائم پیشہ اور موٹر سائیکل چوری، ڈاکے اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان سالار گوپانگ بدنامِ زمانہ موٹر سائیکل لفٹر محبوب گوپانگ کا چھوٹا بھائی ہے جو 10 بار جیل جاچکا ہے۔

پہلی بار ملزم سالار گوپانگ کو 2013 میں اے وی ایل سی نے گرفتار کیا۔ ملزمان شیرا اور قاسم مئی 2021 میں ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے تھے جو مزاحمت پر اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم سالار کے قبضے سے برآمد کی گئی چرس 1 ہزار 60 گرام وزنی ہے جس کا مقدمہ الگ سے درج کر لیا گیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح نے سیف سٹی کا پول کھول دیا۔ اسلام آباد میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ملزمان 40 گاڑیاں اور 140 سے زائد موٹر سائیکلز لے اڑے۔

رواں ماہ کے آغاز میں 6 جولائی کے روز یہ خبر سامنے آئی کہ اسلام آباد پولیس جرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی، شہری لٹتے رہے، کلوز سرکٹ کیمرے اور جدید آلات بھی کام نہ آسکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، 6 ماہ میں چور 40 گاڑیاں اور 140 موٹرسائیکلیں لے اڑے

Related Posts