کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ، موبائل فونز اور رقم برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ، موبائل فونز اور رقم برآمد
کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ، موبائل فونز اور رقم برآمد

کراچی میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے بعد 2 ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور رقم برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس مقابلہ کراچی کے علاقے ایف بی انڈسٹریل ایریا میں ہوا جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس بروقت موقعے پر جاپہنچی۔

گرفتار کیے گئے زخمی ملزمان کی شناخت عباس اور غلام رسول کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انصاف کا حصول ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: موچکو پولیس کی کارروائی، نایاب پرندوں کی اسمگلنگ ناکام 

Related Posts