پی ٹی آئی کے 2 سابق اراکینِ اسمبلی چوہدری ظفر اور سیمابیہ طاہر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پولیس نے تحریکِ انصاف کے 2 سابق اراکینِ صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اور سیمابیہ طاہر کو دو الگ الگ مقدمات میں  گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق رکنِ اسمبلی چوہدری ظفر اقبال کو جیل سے رہائی ملتے ہی ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔ سابق رکنِ پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کو بھی راولپنڈی سے حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کسی جماعت کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔علی محمد خان

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر پر الزام ہے کہ وہ 9مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث تھیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے سیمابیہ طاہر ستی کو ن لیگی رہنما عطا تارڑ کے الزامات کے بعد گرفتار کیا۔

گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عطا تارڑ نے سیمابیہ طاہر ستی پر پی ٹی آئی کارکنان کو وکلا کی وردی میں عدالت لانے کا الزام لگایا تھا اور یہ بھی کہا کہ ہم نے آئی جی سے شکایت کی ہے۔

موجودہ حکومت نے 9مئی کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا، بے شمار پی ٹی آئی قائدین نے تحریکِ انصاف کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خواتین رہنماؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

Related Posts