راولپنڈی پولیس نے ڈکیتیوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 3 چوری کی گئی موٹر سائیکلز اور اسلحہ برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے چوری کی گئی 3 موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں جو مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔
راولپنڈی، مختلف جرائم میں ملوث42ملزمان گرفتار، 61لاکھ کی رقم اور اسلحہ برآمد
پیر ودھائی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا آتشیں اسلحہ بھی برآمد کیا۔ ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
پیرودہائی پولیس کی اہم کاروائی، رابری کی ورداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، 03 چوری شدہ موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے ہوالا اسلحہ برآمد۔ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ pic.twitter.com/dWPqy0xYvk
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) April 2, 2022