کراچی پولیس کی کارروائی، خواتین سے لوٹ مار میں ملوث گینگ کے 2 ارکان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی کارروائی، خواتین سے لوٹ مار میں ملوث گینگ کے 2 ارکان گرفتار
کراچی پولیس کی کارروائی، خواتین سے لوٹ مار میں ملوث گینگ کے 2 ارکان گرفتار

کراچی پولیس نے خواتین کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ کے 2 ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری گزشتہ شب گلستانِ جوہر سے عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان امجد اور شہزاد کو گلستانِ جوہر سے گھر کی دہلیز پر خواتین سے لوٹ مار کے دوران گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران ملزم امجد نے بتایا کہ وہ خواتین سے لوٹ مار کے گینگ کا رکن ہے جس کے مجموعی طور پر 6 رکن وارداتیں اور لوٹ مار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور، بہن بھائی نے جائیداد کیلئے وکیل کو قتل کرکے جلا دیا، سوختہ لاش گاڑی سے برآمد

اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ کے متعلق ملزم امجد کا کہنا ہے کہ گینگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائمز کیے ہیں اور گروہ خاص طور پرصرف خواتین کو ہی اپنی لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائمز کا نشانہ بناتا ہے۔ خواتین سے پرس اور موبائل فون چھین لیے جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز، موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزمان اسلحہ دکھا کر خواتین کو خوفزدہ کرکے لوٹ مار کرتے تھے جن کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ 

 

Related Posts