کراچی، ضلع شرقی میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو فرار، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے وارداتیں کرنے والے دو فراڈیئے گرفتار
خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے وارداتیں کرنے والے دو فراڈیئے گرفتار

کراچی کے ضلع شرقی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے بعد 1 ڈاکو فرارہوگیا جبکہ پولیس نے دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیاں روڈ پر سیمنٹ فیکٹری کے قریب پیش آیا جہاں دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واردات کی نیت سے مشتبہ حالت میں جا رہے تھے۔ پولیس نے انہیں چیکنگ کیلئے رکنے کا اشارہ کیا۔

ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس کی طرف سے بھی فائرنگ ہوئی۔ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کا دوسرا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلا۔

گرفتار ملزم کی شناخت نظام الدین کے نام سے کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کا نام محسن ہے۔ نظام کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل، راؤنڈز اور موبائل فون برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے اسلحے کو فارنزک کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔ گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر 15 کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

شہرِ قائد کے علاقے ملیر 15 کے قریب ڈاکوؤں کی گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے روکا، تاہم مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو طبی امدادمہیا کی جارہی ہے۔ گرفتار ملزم سے تمام تر وارداتوں پر تفتیش ہوگی۔

مزید پڑھیں: کراچی، ملیر15 کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو مارے گئے، 1 گرفتار

Related Posts