پولیس کا کارنامہ، بچی سے زیادتی کے ملزمان کے بجائے والد کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کا کارنامہ، بچی سے زیادتی کے ملزمان کے بجائے والد کو بند کردیا
پولیس کا کارنامہ، بچی سے زیادتی کے ملزمان کے بجائے والد کو بند کردیا

اسلام آباد:شہر اقتدار میں ماڈل پولیس کے نت نئے کارنامے سامنے آنے لگے، تھا نہ بنی گالہ کی حدود میں میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے کمسن بچی کے والد کو تھانے میں بند کر دیا گیا۔

تھانہ بنی گالہ کی حدود میں کمسن بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم نجیب کے خلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی، کمسن بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم نجیب نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانا چاہا تو بچی نے شور مچانا شروع کر دیا۔

شور کی آواز سن کر قریبی تمام محلے داروں نے مدد کے لیے 15پر پولیس کو کال کی،بچی کے والد کے مطابق پولیس کے پہنچنے تک نجیب اپنے ساتھ موجود 15 افراد کو ہمارے گھر لے آیا اور ہم پر حملہ کردیا،جب پولیس وقوع کی جگہ پر پہنچی تو بجائے اس کے پولیس ملزم نجیب اور اس کے دیگر ساتھی جو حملہ آور تھے ان کو گرفتار کرتی پولیس نے مجھے تھانے میں بند کر دیا ہے۔اور مجھ پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس نے ابھی تک میری درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا،جب کہ ملزمان کی جانب سے وفاقی پولیس حکام کو معاملہ دبانے کے لیے بھاری رشوت بھی دی گئی ہے۔

بچی کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ مجھ غریب کی فریاد سنی جائے، کیا غریب کی بیٹی کوئی عزت نہیں؟ پیسے والے جب چاہیں ہماری عزتوں کو پامال کردیں۔

لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے انصاف دیا جائے،ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ان کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کا جرم کرنے کی ہمت نہ ہو۔

Related Posts