راولپنڈی:تھانہ ٹیکسلا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے نامزد اشتہاری مجرم ذوالقرنین کوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرلیا، گرفتار اشتہاری مجرم نے 2018میں جواد نامی شخص کو قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد محمدنواز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہونے والے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انٹر پول سے رابطہ کرکے گرفتاری کو یقینی بنایا۔
ایس ایچ او ٹیکسلا اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم ذوالقرنین کو بیرون ملک واپسی پرائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا،مجرم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے، جس کو اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔