حساس ادارے کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بناکر لوٹنے والا جعلساز گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi police detained the citizen for 5 days and named him in a false case

کراچی : خود کو حساس اداروں کا اہلکار بتاتا کر جعلسازی سے لوٹنے والا حیدر کیانی سائٹ سپر ہائی وے پولیس کے ہاتھوں گرفتار،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقاے شروع کردی گئی۔

کراچی کے بیشتر تھانوں کو مطلوب بدنام زمانہ حیدر کیانی عرف حیدر شاہ لاتعداد مقدمات میں مفرور بھی ہے،ملزم کو گزشتہ رات پولیس نے حراست میں لےلیا،حیدر شاہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے یہ وہی حیدر شاہ ہےجو اپنے آپ کو حساس اداروں کا نمائندہ بتاتا اور کےڈی اے آفس سرجانی کابھی بطور پرائیویٹ بیٹر تعارف کراتا ہے، ملزم کو حیدر پی ڈی کے نام سے بھی جانا جاتا رہا ہے۔

ملزم حیدر نے فیڈرل مارکیٹنگ کے نام سے جعلی کمپنی بنا رکھی تھی اور اس کمپنی کے آڑ میں سرجانی اور گلشن معمار کے غریب اور بھولے بھالے عوام سے کروڈوں روپے ہڑپ کرکے غائب ہو چکا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں جعلی مقدمہ نہ بنانے پر ایس ایچ او تھانہ گولڑہ شریف کا تبادلہ

ملزم سرکاری زمین پر قبضہ اور جعلی سوسائٹی دکھا کر فراڈ کرتا تھا اوروقتاً وقتاً تمام سیاسی پارٹی کا بھی اپنے مفاد کے لیے سہارا لیتا اور حصہ بنتا تھا، ملزم گرفتاری کے وقت اپنے آپ کو سیاسی جماعت کا ذمہ دار بتاتا رہا اور پولیس کو دھمکیاں رہا۔

Related Posts