کراچی: ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے مسیحی بچی سے زیادہ کا نوٹس لے لیا، ایسٹ پولیس نے ایس ایس پی کی ہدایت پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج تھانہ پی آئی بی کالونی کی حدود میں عیسیٰ نگری ، گلی نمبر 6، میں چھوٹی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم چھوٹی بچی کے والد اسلم مسیع کا پڑوسی ہے. ابتداٸی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 6 سالہ بچی ملزم کی بہن سے ٹیوشن لینے جاتی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کاررواٸی عمل میں لاٸی جا رہی ہے جبکہ بچی کو علاج کے سلسلے میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
ایس ایچ او پی آئی بی کالونی انسپکٹر ہارون کورائی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے موقع پر اہل محلہ کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پتھراؤ کی وجہ سے چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے تھے۔
انسپکٹر ہارون کورائی کا کہنا تھا کہ اہل محلہ ملزم کو خود سزا دینا چاہتے تھے جبکہ ملزم نے خود کو گھر کے میں قید کررکھا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عیسیٰ نگری میں 6 سالہ بچی سے زیادتی، علاقہ مکینوں کا احتجاج