بفرزون میں دو ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے، مارمار کے پولیس کے حوالے کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi police

کراچی :پولیس نے شہر قائد میں چھاپہ مار کارروائیوں ومقابلے میں ایک زخمی ملزم سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے دستی بم،اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں ودیگرسامان برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ بفرزون میں دو ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔

جوہر آباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعدایک ملزم محمد اسد ولد نصراللہ کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ ،مسروقہ موٹرسائیکل اور خاتون نادیہ سے چھینا گیا پرس برآمد کرلیا،جبکہ ساتھی زبیرفرار ہوگیا،ملزم کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ،سی آئی اے پولیس نے نیو کراچی صباسینما کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم عبدالغفور عرف غفو کو گرفتار کرکے قبضے سے ایک دستی بم اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سائٹ اور سٹی ڈویژن نے کارروائیوں کے دوران دو موٹرسائیکل لفٹرزیوسف اور محسن عرف کامران کو گرفتارکرکے چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

بغدادی پولیس نے ایک منشیات فروش غلام سرور عرف گڈو اورنان کسٹم کپڑے کے تھان سپلائی کرنے والے آغا محمد کو گرفتارکرکے منشیات اور10 لاکھ روپے مالیت کے 80 غیر ملکی کپڑے کے تھان برآمد کرلیے جبکہ بس کو تحویل میں کرلیا۔

بن قاسم پولیس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے لوٹ مار کرنے والا ملزم اسداللہ لغاری کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

مزید پڑھیں:شہرقائد میں فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، مختلف واقعات میں 2 بھائیوں سمیت6افراد زخمی

سرجانی ٹاؤن پولیس نے ایک ملزم حسین عرف الطاف کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔کلفٹن پولیس نے ایک ملزم کامران کو گرفتارکرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

علاوہ ازیں بفرزون الحاج ریسٹورنٹ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزموں کوعوام نے پکڑکرکے تشدد کا نشانا بنا ڈالا۔

اطلاع ملنے پر 15مدد گار پولیس موقع پرپہنچی اور عوام کے چنگل سے دونوں ڈاکوؤں کو نکال کر قبضے سے اسلحہ تحویل میں لیا اور ملزموں کو علاقہ پولیس کے حوالے کردیا،جبکہ زخمی ملزمان کو علاج معالج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Posts