آئی جی اسلام آباد عامر ذو الفقار کا میجر لاریب قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کر نے کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

major laraib
آئی جی اسلام آباد عامر ذو الفقار کا میجر لاریب قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کر نے کااعلان

اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد عامر ذو الفقار نے میجر لاریب قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حاضر سروس افسر کے قتل میں ملوث ملزمان کے نام ابھی سامنے نہیں لانا چاہتے ،لاریب قتل کیس ایک اندھا قتل تھا،سوشل میڈیا پر ڈکیتیوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہے۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذو الفقار نے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میجر لاریب قتل کیس کے ملزما ن کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہاکہ 25 افسران تفتیش میں مصروف رہے۔

ان کاکہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حاضر سروس افسر کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے نام ابھی سامنے نہیں لانا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ لاریب قتل کیس ایک اندھا قتل تھا،سوشل میڈیا پر ڈکیتیوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہے۔

انہو ں نے کہاکہ اسلام آباد ورلڈ کرائم انڈیکس میں بھی محفوظ ترین شہر قرار پایا ہے۔انہوںنے کہاکہ یو این نے بھی اسلام آباد کو فیملی سٹیشن قرار دے دیا ہے،سنگین جرائم کی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

عامر ذولفقار کاکہناتھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان بھی کامیاب رہا،برطانوی ہائی کمیشن نے شکریہ کا خط لکھا۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کے باجود شہریوں کے جان مال کی حفاظت کی گئی،دھرنے کے دوران شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائی، پاک فوج کے میجر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

انہوں نے کہاکہ سیف سٹی کے 1690 کیمرے کام کرنا شروع ہو گئے ہیں، ٹریفک خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ٹریفک جرمانے کی شرح بڑھانے کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا رہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ بنوں کے ایس پی سے ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کو بھی گرفتار کر لینگے۔ انہوں نے بتایاکہ میجر لاریب قتل کی ہر پہلو سے تفتیش کی گئی،لارییب قتل سٹریٹ کرائم تھا۔

عامر ذولفقار نے کہاکہ واردات کے دوران کوئی چیز چھینی نہیں گئی تاہم میجر لاریب کو قتل کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کا زیادہ ترحصہ سیکیورٹی ڈیوٹی دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کی نفری بڑھائی جا رہی ہے۔

Related Posts