حیدرآباد، بدنام زمانہ ڈاکو علی خان عرف جھنڈی بروہی ساتھیوں سمیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی سول لائن کا پہلوان گو ٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
سی ٹی ڈی سول لائن کا پہلوان گو ٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

حیدرآباد: بدنام زمانہ بین الاضلاعی ڈاکو علی خان عرف جھنڈی بروہی اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے کے بعد کلا شنکوف سمیت گرفتار۔ ایس ایچ او ہوسڑی سب انسپکٹر ایاز علی بھگیو کی SIP امجد حسین چانڈیو اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی۔

بدنام زمانہ ڈاکو علی خان عرف جھنڈی بروہی جس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے کیلئے سندھ گورنمنٹ کو سفارش بھیجی گئی ہے،گرفتار ڈکیتوں میں علی خان عرف جھنڈی بروہی جو کہ چوری،ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے،جبکہ دیگر ساتھی سکندر ببر اور وقار شاہ حیدرآباد میں ہونے والی مختلف ڈکیتیوں اور پولیس مقابلے جیسی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مورخہ 2020-06-03 کو گرفتار ڈکیت سکندر ببر اور وقار شاہ نے انیل کمار لوہانہ نامی شخص کی شاپ وکی مشینری انڈس پہاڑی روڈ سے اسلحے کے زور پر مالک سے 375,000 نقد اور 2موبائل فونز چھینے تھے، جس کا مقدمہ نمبر 26/2020 زیر دفعہ 392,34 تھانہ سائیٹ میں درج ہے۔

ڈکیتوں نے مورخہ 2020-06-03 کو تھانہ ہوسڑی کی حدود سچل کالونی میں قائم انصاری جنرل اسٹور کے مالک دانش ولد شمیم اختر سے اسلحے کے زور پر 40,000 کیش چھینے تھے۔گرفتار ڈکیتوں نے 2 جولائی 2020 کو حالی روڈ میں قائم اکبری سینٹری اسٹور کے مالک سجاد الحق سے گن پوائنٹ پر 82,000 کیش شناختی کارڈ اور موبائل فون چھینا تھا جس کا مقدمہ نمبر 78/2020 زیر دفعہ 392,34 تھانہ حالی روڈ میں درج ہے۔

گرفتار ڈکیتوں سے مزید تفتیش جاری ہے،مزید اہم انکشاف متوقع ہیں، گرفتار ڈکیتوں کے خلاف حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات میں درج مقدمات کی تفصیل منسلک کی جاری ہے، جبکہ گرفتار ڈکیتوں کے خلاف تھانہ ہوسڑی میں پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

Related Posts